یو بی ایل اورOPay میں معاہدہ طے پا گیا 

یو بی ایل اورOPay میں معاہدہ طے پا گیا 
یو بی ایل اورOPay میں معاہدہ طے پا گیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) اور او پی ڈیجیٹل سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ (OPay) میں  ڈیجیٹل  قبولیت اور  فنانشل  انکلیوژن کا معاہدہ طے پا گیا۔ 

یو بی ایل اور اوپے نے سیل اور برانچ لیس بینکنگ کو فروغ دینے کیلئے ایم او یو سائن کیا ہے۔ او پے فِن ٹیک کمپنی ہے جس کا ہیڈ کوارٹرز  چین کے دارالحکومت بیجنگ کے قریب  واقع ہے، یہ کمپنی افریقہ اور ایشیا کے کئی ملکوں میں موجود ہے اور اس کے اثاثوں کی مالیت دو ارب ڈالر کے قریب ہے۔

یو بی ایل کا یہ معاہدہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے کیش ٹو ڈیجیٹل کے سفر میں اہم سنگِ میل ہے۔ او پے اور یو بی ایل کے معاہدے کے بعد پورے پاکستان میں مرچنٹس کو کارڈز کے ذریعے ادائیگیاں کی جاسکیں گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یوبی ایل کی ڈیجٹیل بینکنگ کے گروپ ایگزیکٹو شرجیل شاہد کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کس طرح سرحدوں کے پار بھی  بہتر کام کیلئے اکٹھا ہوا جاسکتا ہے۔ یو بی ایل کو اپنی ڈیجیٹل سروسز پر فخر ہے ۔

او پے پاکستان کے نائب صدر زیب خان کا کہنا تھا کہ  ان کا مقصد خطے میں آن لائن اور آف لائن پیمنٹ سسٹم کو بہتر کرنا ہے، انہیں اس بات میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ یو بی ایل کے ساتھ شراکت کے بعد یہ خواب تعبیر پائے گا۔

مزید :

بزنس -