خیبر پختونخوا میں 1300 سے 2500 سی سی انجن کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپیہ مقرر

 خیبر پختونخوا میں 1300 سے 2500 سی سی انجن کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپیہ ...
 خیبر پختونخوا میں 1300 سے 2500 سی سی انجن کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپیہ مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبہ خیبر پختونخوا میں 1300 سے 2500 سی سی انجن کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپیہ مقرر کردی گئی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔صوبائی محکمہ ایکسائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئندہ ماہ سے گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس صرف ایک روپیہ وصول کی جائے ۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آئندہ ماہ سے صوبے میں گاڑیوں کو یونیورسل نمبر پلیٹس کا اجرا کیا جائے گا۔