عرب ممالک میں بھارت کے بائیکاٹ کی مہم، بڑی خبر آگئی

عرب ممالک میں بھارت کے بائیکاٹ کی مہم، بڑی خبر آگئی
عرب ممالک میں بھارت کے بائیکاٹ کی مہم، بڑی خبر آگئی

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں مسلمانوں کے خلاف مظالم اور منظم نسل کشی کے خلاف عرب ممالک میں بھارتی اشیا کے بائیکاٹ کی مہم شروع ہوگئی۔ یہ مہم ستمبر میں بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں کے خلاف پولیس کے آپریشن کے تناظر میں شروع کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ آسام پولیس نے ایک مسلمان کو سیدھی فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد سرکاری فوٹو گرافر نے مسلمان کی لاش کی بے حرمتی کی اور اس پر چھلانگیں لگاتا رہا جس کی ویڈیو پوری دنیا میں وائرل ہوئی تھی۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق عرب ممالک میں سوشل میڈیا پر  "India Kills Muslims " کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے اور الزام عائد کیاجا رہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو منظم نسل کشی کا سامنا ہے۔ اس ہیش ٹیگ کے تحت عرب ممالک کے شہری آسام میں بے گھر ہونے والے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں اور بھارتی اشیا کے بائیکاٹ کی اپیل کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آسام میں پیش آنے والے واقعات کے بعد کویت کی پارلیمنٹ نے اس کی مذمت کی تھی جب کہ کویتی رکنِ اسمبلی شعیب المویزری نے بھارتی اشیا کے بائیکاٹ کی اپیل کی تھی۔ اس کے علاوہ عمان کے مفتیِ اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی  نے بھی بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کی مذمت کی تھی۔

مزید :

عرب دنیا -