گوجرہ موٹروے ریپ کیس، پولیس نے ایک اور ملزم گرفتار کرلیا، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

گوجرہ موٹروے ریپ کیس، پولیس نے ایک اور ملزم گرفتار کرلیا، تہلکہ خیز انکشافات ...
گوجرہ موٹروے ریپ کیس، پولیس نے ایک اور ملزم گرفتار کرلیا، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گوجرہ میں موٹروے ایم فور پر لڑکی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث دوسرے ملزم رحمان  کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم واقعہ میں ملوث خاتون ملزمہ تاحال پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔
پولیس کے مطابق  ملزمان نے زیادتی میں استعمال ہونے والی گاڑی کرائے پر لی تھی۔ خاتون ملزمہ  کی تلاش جاری ہے۔ایک ملزم حماد پہلے ہی گرفتار ہے.ملزم گوجرہ کا رہائشی ہے اور وہی کاروبار بھی کرتا ہے۔پولیس نے گاڑی اوراسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔ جس گاڑی میں متاثرہ لڑکی کو لے جایا گیا اس میں 2 لڑکے اور ایک لڑکی تھی،لڑکی نے متاثرہ لڑکی کو میسج کیا تھا۔زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی ملتان کی رہائشی ہے۔
واضح رہے کہ ملزمان نے کار میں اجتماعی زیادتی کے بعد متاثرہ لڑکی کو فیصل آباد انٹرچینج کے قریب پھینک دیا تھا۔ لڑکی کو بوتیک میں نوکری کے لیے ایک لڑکی نے کہا تھا کہ انٹرویو کے لیے گوجرہ پہنچیں۔متاثرہ لڑکی کی خالہ کے مطابق وہ اپنی بھانجی کے ساتھ 11 اکتوبر کو دن ڈھائی بجے گوجرہ پہنچیں تو ایک کار آکر رکی۔ جس میں ایک لڑکی اور دو مرد بیٹھے ہوئے تھے۔ جنہوں نے کہا کہ انٹرویو کے لیے اپنی بھانجی کو ساتھ بھیج دیں، انٹرویو کے بعد واپس چھوڑ دیں گے۔