بھارتی وزیرداخلہ کے سرجیکل سٹرائیکس سے متعلق بیان پر وزارت خارجہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا

بھارتی وزیرداخلہ کے سرجیکل سٹرائیکس سے متعلق بیان پر وزارت خارجہ کا سخت ...
بھارتی وزیرداخلہ کے سرجیکل سٹرائیکس سے متعلق بیان پر وزارت خارجہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی وزیرداخلہ کےسرجیکل اسٹرائیکس کےبیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان آرایس ایس نظریےکی عکاسی کرتاہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرداخلہ کابیان پاکستان دشمنی پرمبنی ہے۔ بھارتی وزیرداخلہ کابیان کشمیرمیں مظالم سےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے۔پاکستان امن پسندملک ہے۔ پاکستان ہرقسم کی جارحیت ناکام بنانےکی صلاحیت رکھتاہے۔ 2019میں بالاکوٹ میں بھارتی غلط فہمی کابھرپورجواب اس کی مثال ہے۔بھارتی طیارہ مارگرانااورپائلٹ پکڑناپاک فوج کی ہمہ وقت تیاریوں کاثبوت ہے۔

مزید :

قومی -