بھارتی فوج کی خاتون افسر نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی 

بھارتی فوج کی خاتون افسر نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی 
بھارتی فوج کی خاتون افسر نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی 

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فوج کی خاتون افسر نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع پونے میں 43 سالہ خاتون لیفٹیننٹ کرنل پراسرار طور پر مردہ پائی گئیں جن کے خودکشی کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون افسر کا تعلق اترکھنڈ سے تھا اور وہ تین ماہ کی ٹریننگ کے لیے جے پور آئی تھیں۔معاملے کا اس وقت پتہ چلا جب صبح کے وقت ایک ملازم خاتون افسر کو چائے دینے اس کے کمرے میں گیا تو اس کی لاش دوپٹے کے ساتھ لٹکی ہوئی تھی ۔ خاتون لیفٹیننٹ کرنل کی شادی بھی کرنل سے ہوئی تھی اور ان کے اپنے شوہر سے طلاق کے معاملات چل رہے تھے۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ خاتون نے گھریلو تنازعات کے باعث خودکشی کی ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے پاس سے کوئی خودکشی کا نوٹ نہیں ملا تاہم ان کے پاس سے ان کے والد کا ایک پرانا خط ملا ہے جب کہ خاتون کے والد خود بھی ریٹائرڈ فوجی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -