200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کا کیس، آئٹم گرل نورا فتحی کا نمبر بھی آگیا

200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کا کیس، آئٹم گرل نورا فتحی کا نمبر بھی آگیا
200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کا کیس، آئٹم گرل نورا فتحی کا نمبر بھی آگیا
سورس: Instagram

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے اینٹی منی لانڈرنگ کے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں بالی ووڈ آئٹم گرل نورا فتحی کو طلب کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتحی آج ای ڈی کے ممبئی زونل آفس میں پیش ہوئیں جہاں ان سے منی لانڈرنگ کے کیس میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ اسی کیس میں سری لنکن نژاد اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو بھی آج ہی طلب کیا گیا ہے۔

این ڈی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نورا فتحی سے کیس کے مرکزی ملزم سکیش چندر شیکھر اور ان کی اداکارہ بیوی لینا پال کے  ساتھ تعلقات کے حوالے سے سوال جواب کیے جائیں گے۔ اس جوڑے کو 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ اور فراڈ کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے  کہ انہوں نے نورا فتحی اور جیکولین فرنینڈس سے بھی پیسے ہتھیائے ہیں۔

یہ کیس کاروباری شخصیت شویندر سنگھ کی بیوی آدیتی سنگھ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ آدیتی سنگھ نے الزام عائد کیا تھا کہ ان سے اپنے شوہر کی رہائی کیلئے 30 قسطوں میں 200 کروڑ روپے یہ کہہ کر وصول کیے گئے کہ یہ پیسے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے فنڈ میں جمع کرائے جائیں گے۔

مزید :

تفریح -