خام تیل کی قیمت میں اضافہ

خام تیل کی قیمت میں اضافہ
خام تیل کی قیمت میں اضافہ
سورس: Pxfuel

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد اضافہ ہوگیا۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (آئی ای اے) کا کہنا ہے کہ قدرتی گیس کی ریکارڈ قیمتوں اور سعودی عرب کے پروڈکشن بڑھانے سے انکار کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 1.1 فیصد یا 0.89 ڈالر کے اضافے سے 84.07 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت 0.87 ڈالر یا 1.1 فیصد بڑھ کر 81.31 ڈالر ہوگئی ہے۔

آئی ای اے کا کہنا ہے کہ تیل کی طلب میں پانچ لاکھ بیرل روزانہ کا اضافہ ہونے والا ہے جس کی وجہ سے قیمت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے اور اگر ایسا ہوا تو اس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا اور کووڈ 19 کے بعد عالمی معیشت کی بحالی کی کوششوں کو دھچکا لگے گا۔

آئی ای اے نے امکان ظاہر کیا ہے کہ 2022 تک تیل کی روزانہ کی طلب 99.6 بیرل ہو جائے گی جو عالمی وبا شروع ہونے سے پہلے کی کھپت سے زیادہ ہے۔  دوسری جانب سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ تیل کی پیداوار میں اضافہ نہیں کرے گا۔ 

مزید :

بزنس -