اشرف غنی دور کے اہم رہنما کو قتل کردیا گیا

اشرف غنی دور کے اہم رہنما کو قتل کردیا گیا
اشرف غنی دور کے اہم رہنما کو قتل کردیا گیا
سورس: Twitter

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کی سابق حکومت کے صوبائی کونسل کے رکن  اور ان کے بھتیجے کو قتل کردیا گیا۔

افغان ٹی وی چینل طلوع نیوز  کے مطابق سابق سینیٹر احمد خان اور ان کے بھتیجے  کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کیا۔ ان کا قتل افغان صوبے غور کے ضلع دولت یار میں کیا گیا۔  مقامی حکام کا کہنا ہے کہ احمد خان کو جمعرات کی شام کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ دولت یار کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔ وہ سابق حکومت کے دور میں  مشرانو جرگہ (سینیٹ) کے رکن بھی تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -