پنجابی پڑھاؤ ریلی اور سیمینار 16اکتوبر کو لاہور میں ہوگا

پنجابی پڑھاؤ ریلی اور سیمینار 16اکتوبر کو لاہور میں ہوگا
پنجابی پڑھاؤ ریلی اور سیمینار 16اکتوبر کو لاہور میں ہوگا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجابی پڑھاؤ ریلی اور سیمینار کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔  16اکتوبر کو  لاہور پریس کلب میں دوپہر 12 بحے پنجابی پڑھاؤ سیمینار ہو گا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور وزرا سمیت نامور شخصیات ، قانون دان ، صحافی،  فنکار، شاعر ،ادیب اور دانشور شریک ہوں گے ۔

 سیمینار کے بعد ریلی بھی نکالی جائے گی جس میں سینکڑوں شہریوں، خواتین کی بڑی تعداد  اور پنجاب یونیورسٹی کی پنجابی سٹوڈنٹ کونسل کے کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔

پنجاب نیشنل پارٹی پاکستان کے ترجمان میاں آصف علی  کا کہنا ہے  کہ اس سیمینار اور ریلی کا واحد مقصد پنجابی زبان کانفاذ اور پنجاب کا تحفظ ہے جس کا اہتمام پنجابی تنظیمیں مل کر رہی ہیں ۔ ریلی میں شرکت کے لیے پنجاب نیشنل پارٹی پاکستان کے چیئرمین چوہدری مطلوب وڑائچ بھی کینیڈا سے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ پنجاب کے بچوں کو بھی دیگر صوبوں کے بچوں کی طرح مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے اور یہ حق انہیں یونیسکو بھی دیتا ہے اس لیے پنجابی زبان کے پرائمری سطح پر نفاذ تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -