بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی میں اتحاد قائم رکھنا ہو گا : غلام احمد بھلی 

بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی میں اتحاد قائم رکھنا ہو گا : غلام احمد بھلی 
بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی میں اتحاد قائم رکھنا ہو گا : غلام احمد بھلی 

  

سٹاک ہوم (حافظ محمد عمران) چیئرمین مسلم لیگ نون سویڈن غلام احمد بھلی کا نے کہا ہے  ہمیں ملک سے باہر رہتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کے درمیان اتحاد کی فضا کو قائم رکھنا ہو گا تاکہ ہم ملک کی مشرکہ طور پرخدمت کر سکیں۔

 سویڈین کے دارالحکومت سٹاک ہوم کے علاقہ سولنا سٹی میں چیئرمین مسلم لیگ نون غلام احمد بھلی نے پاکستان سے سویڈن کے دورے پر آئے سابق ممبرپنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کے اعزاز میں ایک پر تکلف ظہرانہ دیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے بھر پورشرکت کی۔ اس موقع پر غلام احمد بھلی نے کہا کہ انہیں بے حد خوشی ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کی تمام اہم شخصیات ان کی دعوت پر اکٹھی ہوئی ہیں، ہمارا تعلق کسی بھی جماعت اور تنظیم سے ہو لیکن ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان سے ہی ہماری شان ہے، ہم ایک ہوں گے تو پاکستان کے لئے بہترخدمات دے سکتے ہیں۔ 

اس موقع پر غلام احمد بھلی کی دعوت پر سویڈن کے دورے پرآئے مہمان سابق ممبرپنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے کہا کہ پاکستانیوں نے دنیا بھرمیں اپنے علم اورقابلیت سے اپنا لوہا منوایا ہے، سویڈن میں پاکستانیوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے جو دنیا کی جدید تعلیم سے آراستہ ہیں اور ملک کا نام روشن کر رہے ہیں، پاکستان سے یہاں آنا ان کے لئے اعزاز ہے اورانہیں محب وطن پاکستانیوں سے مل کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے مزید کہا کہ ہمیں بیرون ملک میں بسنے والے محب وطن پاکستانیوں سے مل کر پاکستان کو ترقی کی رہ پر گامزن کرنا ہے۔ ہم چاہتے ہیں پاکستان میں جمہوریت پھلے پھولے اور پاکستان دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کرے اور یہ منزل ہم باہمی کوششوں سے ہی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر تقریب میں شریک پاکستانی کمیونٹی نے چیئرمین مسلم لیگ نون سویڈن غلام احمد بھلی کو کمیونٹی کی تمام سیاسی اور دیگر شخصیات کو ایک جگہ اکٹھا کرنے پر مبارک بار دی اور امید ظاہر کی اس سے کمیونٹی کے درمیان یکجہتی کو فروغ ملے گا۔ 

مزید :

تارکین پاکستان -