"والد کو وہ عزت نہیں ملی جس کے مستحق تھے" ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی کا شکوہ

"والد کو وہ عزت نہیں ملی جس کے مستحق تھے" ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی کا ...
سورس: File

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی ڈاکٹر دینا کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو وہ عزت نہیں دی گئی جس کے وہ مستحق تھے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی یاد میں منعقد تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر دینا نے کہا کہ ان کا خاندان ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وقت گزرنے کے ساتھ ان کے والد کے کام کو سراہا جانے لگے گا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کے بچوں کو پاکستان کے محسن قرار دیا اور اعلان کیا کہ اسلام آباد میں کسی جگہ کا نام مرحوم ایٹمی سائنسدان  کے نام پر رکھا جائے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -