ٹی 20 ورلڈکپ، وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کو کمزور حریف کے ہاتھوں شکست

ٹی 20 ورلڈکپ، وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کو کمزور حریف کے ہاتھوں شکست
ٹی 20 ورلڈکپ، وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کو کمزور حریف کے ہاتھوں شکست

  

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کو ٹی 20 ورلڈکپ وارم اپ میچ کے دوران آئر لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 178 رنز کے تعاقب میں 144 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔بنگلہ دیش کی جانب سے نورل 38 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔بنگلہ دیش کی ابتدائی تین وکٹیں پہلی دس گیندوں پر ہی گرگئیں تھیں۔ ​آئر لینڈ کی جانب سے ایڈیئر نے تین جبکہ ینگ اور لٹل نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آئرلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے تھے۔ آئر لینڈ کی جانب سے ڈیلینے88 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔ان کی اننگز میں آٹھ چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -