رواں سال کی پہلی سہ ماہی ،  پاکستانیوں نے بیرون ملک سے کتنے کروڑ ڈالرز  کی گاڑیاں منگوا لیں؟اعداد و شمار سامنے آگئے 

 رواں سال کی پہلی سہ ماہی ،  پاکستانیوں نے بیرون ملک سے کتنے کروڑ ڈالرز  کی ...
 رواں سال کی پہلی سہ ماہی ،  پاکستانیوں نے بیرون ملک سے کتنے کروڑ ڈالرز  کی گاڑیاں منگوا لیں؟اعداد و شمار سامنے آگئے 
سورس: File Photo

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں پاکستانیوں نے بیرون ملک سے 26 کروڑ 62 لاکھ ڈالرز کی گاڑیاں منگوالیں،یہ گذشتہ سال کی پہلی سہہ ماہی سے 669 فیصد زیادہ ہے، گذشتہ سال جولائی تا ستمبر تین کروڑ 46 لاکھ ڈالرز کی گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں۔

وزارت تجارت کی دستاویز کے مطابق جولائی 2021 ءمیں گاڑیوں کی درآمدات کا حجم 12 کروڑ 32 لاکھ 50 ہزار ڈالرز اور جولائی 2020ء میں گاڑیوں کی درآمدات ایک کروڑ 93 لاکھ 60 ہزار ڈالرز تھیں۔اسی طرح اگست 2021ء میں گاڑیوں کی درآمدات 14 کروڑ 14 لاکھ 30 ہزار ڈالرز تھیں اور اگست 2020ء میں گاڑیوں کی درآمدات کا حجم ایک کروڑ 50 لاکھ 70 ہزار ڈالرز تھا۔رواں سال ستمبر میں گاڑیوں کی درآمدات 16 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ ستمبر 2020ء میں گاڑیوں کی درآمدات دو لاکھ ڈالرز تھیں۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت مہنگی اور لگژری گاڑیوں کی درآمدات روکنے کیلئے مختلف اقدامات پر کام کررہی ہے۔

مزید :

بزنس -