’پی ٹی آئی کاسونامی ہر شعبے میں تباہی پھیلا رہا ہے ‘سراج الحق نے شفاف انتخابات کو ضروری قرار دےدیا 

’پی ٹی آئی کاسونامی ہر شعبے میں تباہی پھیلا رہا ہے ‘سراج الحق نے شفاف ...
’پی ٹی آئی کاسونامی ہر شعبے میں تباہی پھیلا رہا ہے ‘سراج الحق نے شفاف انتخابات کو ضروری قرار دےدیا 

  

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کا سونامی ہر شعبے میں تباہی پھیلا رہا ہے،حکومت نے60ماہ کی مدت اقتدارمیں سے38ماہ گزار لیے،نہ کوئی تبدیلی آئی نہ ریاست مدینہ کی جانب ایک قدم اٹھایا گیا،وزیراعظم نے کشکول توڑنے کاکہامگردونوں ہاتھوں میں لیے گھوم رہے ہیں،ان حکمرانوں کےہوتےہوئےخودانحصاری کی منزل حاصل نہیں کی جا سکتی، پیپلزپارٹی اورپاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)نےحکومت کوہرمعاملےمیں سپورٹ کیا،حکمران اشرافیہ ایک اورسب کےمفادات مشترک ہیں،عوام اورحکمران اشرافیہ کے مفادات میں واضح ٹکراؤ ہے، کرسی اقتدار پر بیٹھے لوگ ویژن اور اہلیت سے عاری ہیں،سوا تین سالوں میں کرپشن کی روک تھام اور صحت و تعلیم کی بہتری پر توجہ نہیں دی گئی،حکومت نےسارا زورپہلےسےکمزوراداروں اورمعیشت کومزیدکمزور کرنےمیں لگایا،لوگ مہنگائی کےہاتھوں تنگ ہیں،بےروزگاری کا سونامی خوفناک شکل اختیار کر چکا،آج تک جتنے آئی ایم ایف کے پروگرام آئےسب تباہی لائے،وزیراعظم نے جو بھی دعوے اور وعدے کیے، ایک بھی پورا نہیں کیا،بحرانوں کےحل کےلیےصاف شفاف انتخابات ضروری ہیں،پی ٹی آئی کی انتخابی ریفارمز سےمزید سیاسی بحران آئے گا،الیکشن اصلاحات کے لیے سبھی جماعتوں کو مل بیٹھ کر کام کرنا ہو گا،سیاسی جماعتیں اپنے اندر بھی جمہوریت لائیں، پاکستان کو اسلامی جمہوری فلاحی مملکت بنانے کے لیے جماعت اسلامی بھرپور محنت کر رہی ہے،ہم قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ آزمائے ہوئے چہروں کو مسترد کرے اور جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔

 سرگودھا میں جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق ایم این اے جاوید چیمہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سابقہ حکومتوں کے نقش قدم کی پیروی کی اور سٹیٹس کو کو مزید سہارا دیا، وزیراعظم نے ملک کو مدینہ کی ریاست کا کہہ کر تمام کام اس کے برعکس کئے، ملک مکمل طور پرآئی ایم ایف کےشکنجےمیں ہے،سودی معیشت نےملک کو تباہ کر دیا،قوم کابال بال قرضوں میں جکڑا ہوا ہے،حکمران عیاشیاں کرتےہیں اور قوم ان کالیاگیا قرض سودسمیت واپس کرتی ہے،73برسوں سے یہ تماشاجاری ہے،پاکستان کو اسلامی جمہوری انقلاب کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی ملکی عدالتوں میں قرآن و سنت کا نظام چاہتی ہے،آئین و جمہوریت کو قرآن کے تابع کرنا چاہتے ہیں، تعلیم کو اسلامی اور نظریاتی بنانا ہمارا مقصد ہے، وقت آگیا ہے کہ ملک میں اسلامی جمہوری انقلاب کے لیے جدوجہد کو مزید تیز کیاجائے، ان شاء اللہ مستقبل جماعت اسلامی کا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کو کرپشن فری دیکھنا چاہتی ہے،ہم نے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف مہم جاری رکھی ہوئی ہے اور عوام کو ریلیف پہنچنے تک یہ مقدمات ہر فورم پر لڑتے رہیں گے،جماعت اسلامی ہی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے، ہم پنڈوراپیپرز اور پاناما لیکس میں ملوث تمام افراد کا بے لاگ احتساب چاہتے ہیں،وزیراعظم کی بنائی گئی کمیٹیوں اور انکوائری سیلز پر ہمیں نہ پہلے اعتماد تھا نہ اب ہے، پی ٹی آئی حکومت نے احتساب کے نام پر ایک تماشا برپا کیا ہوا ہے، وزیراعظم نے کرپشن کو روکنے کے وعدے کیے مگر ان کے دور میں کرپشن میں اضافہ ہوا، تینوں جماعتیں ایکسپوز ہو گئی ہیں،اب قوم جماعت اسلامی پر اعتماد کرے اور پاکستان کو قرآن و سنت کا گہوارہ بنانے میں ہماری مدد کرے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سرگودھا -