"اس شخص نے مجھے پرائیویٹ آڈیشن کا کہا" ماڈل گرل حرا خان کا تہلکہ  خیز دعویٰ

"اس شخص نے مجھے پرائیویٹ آڈیشن کا کہا" ماڈل گرل حرا خان کا تہلکہ  خیز دعویٰ
سورس: Instagram

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماڈل گرل حرا خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں پاکستان کے معروف  ڈائریکٹر کے نام پر نازیبا آڈیشن دینے اور ویڈیو بنانے کی پیشکش کی گئی ہے۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں حرا خان نے بتایا کہ انہیں ان کی ایک دوست اداکارہ جو ایک عشرے سے انڈسٹری میں ہیں، نے  معروف ڈائریکٹر کا نمبر دیا اور آڈیشن کا کہا۔ حرا خان کے مطابق جب انہوں نے معروف ڈائریکٹر سے رابطہ کیا تو انہوں نے پرائیویٹ آڈیشن کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس کیلئے نازیبا لباس زیب تن کرنا پڑے گا جس کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی۔ 

ماڈل گرل کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈائریکٹر کے مطالبے کو ماننے سے انکار کردیا۔ جب انہوں نے تحقیق کی تو پتہ چلا کہ یہ تو اس ڈائریکٹر کا نمبر ہی نہیں ہے بلکہ کوئی اور فراڈیا ہے جس نے کئی لوگوں کو بیوقوف بنایا ہے۔ حرا خان نے انڈسٹری سے وابستہ لوگوں سے کہا کہ اگر ان کا کسی ایسے شخص سے رابطہ ہو یا اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے تو پہلے تحقیق کرلیں۔

مزید :

تفریح -