پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5یا 7روپے نہیں بلکہ کتنا اضافہ ہو سکتا ہے ؟ سمری ارسال ،جان کر پاکستانیوں کی چیخیں نکل جائیں 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5یا 7روپے نہیں بلکہ کتنا اضافہ ہو سکتا ہے ؟ ...
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5یا 7روپے نہیں بلکہ کتنا اضافہ ہو سکتا ہے ؟ سمری ارسال ،جان کر پاکستانیوں کی چیخیں نکل جائیں 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مہنگائی کی چکی میں پس رہے عوام پر پیٹرول بم پھینکنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ آئل اینڈ ر یگولیٹری اتھارٹی (اوگرا )نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دس روپے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز دے دی ۔رواں ماہ 16تاریخ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا امکان ہے ۔ نجی نیوز چینل جیو کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے پیٹرولیم ڈویژن کو سمری ارسال کردی جس میں پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے 90پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں پونے دس روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے ۔قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی اعلان وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کرے گی ۔

مزید :

Breaking News -قومی -بزنس -