پنجاب کا وہ ضلع جہاں 5 ماہ میں 6 ڈپٹی کمشنر تبدیل ہوگئے

پنجاب کا وہ ضلع جہاں 5 ماہ میں 6 ڈپٹی کمشنر تبدیل ہوگئے
پنجاب کا وہ ضلع جہاں 5 ماہ میں 6 ڈپٹی کمشنر تبدیل ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نارووال(مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع نارووال میں پانچ ماہ کے عرصے میں چھٹاڈپٹی کمشنرزتعینات ہونے پر شہری سراپا احتجاج ہو گئے اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق کیپٹن (ر) شعیب علی کو محض 15دن بعد ہی ہٹا کران کی جگہ محمد شاہ رخ کو ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے جس پر شہری سیخ پا ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ ماہ کے دوران یہ چھٹا ڈپٹی کمشنر تعینات ہوا ہے اور گزشتہ پانچ ڈپٹی کمشنرز میں سے کوئی ایک بھی 20دن سے زیادہ عہدے پر نہیں رہ سکا، جس کا مطلب ہے کہ پنجاب حکومت کو اپنی بیوروکریسی پر اعتبار نہیں ہے، یا پھر سیاسی دباﺅ کی وجہ سے ڈپٹی کمشنرز کو بار بار تبدیل کیا جا رہا ہے۔