اشعب عرفان نے امریکا مائل ہائی 360 کلاسک اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

Oct 14, 2024

ڈینور (آن لائن)پاکستان کے اشعب عرفان نے امریکا میں ہونے والا مائل ہائی 360 کلاسک اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔نوجوان اشعب عرفان نے فائنل میں ہم وطن عاصم خان کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔112 منٹ جاری رہنے والا میچ اشعب عرفان نے 2 کے مقابلے میں 3 گیمز سے جیتا۔اشعب کی کامیابی کا اسکور 15۔13، 8۔11، 9۔11، 11۔8 اور 11۔9 رہا۔ڈینور میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 15 ہزار ڈالرز تھی اشعیب عرفان نے کامیابی پر بھرپور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا۔

مزیدخبریں