چین کے وزیراعظم لی چیانگ 4روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

چین کے وزیراعظم لی چیانگ 4روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
چین کے وزیراعظم لی چیانگ 4روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین کے وزیراعظم لی چیانگ 4روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان اور چین کے وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے،معیشت، تجارت، سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوگی،صدر مملکت آصف زرداری سے چینی وزیراعظم ملاقات کریں گے،چینی وزیراعظم لی چیانگ پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے،چینی وزیراعظم عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے،ایس سی او کے 10رکن ممالک کے وفود کانفرنس میں شریک ہوں گے،ایس سی او کانفرنس کیلئے مختلف ممالک کے وفود پاکستان پہنچ چکے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف سربراہی اجلاس کی صدارت کریں گے۔