لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ تہجد کی نماز نے ان کی زندگی بدل دی۔
ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر اداکارہ ریشم نے کہا کہ جب سے انہوں نے تہجد کی نماز پڑھنا شروع کی ہے زندگی میں جو تبدیلی محسوس ہوئی وہ بیان سے باہرہے۔
ریشم کا مزید کہنا تھا کہ میں نمازیں تو پڑھتی تھی لیکن تہجد نہیں پڑھتی تھی۔ تقریبا 15 مہینے سے تہجد پڑھنا شروع کی جس کے بعد زندگی بدل گئی۔ میں اب اپنی تمام پریشانیاں اور دکھ تہجد کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے کہتی ہوں۔ کچھ قریبی لوگوں کے انتقال کے بعد تہجد کی نماز پڑھنا شروع کی۔
اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے زندگی میں بہت سی تکلیفوں اور دکھوں کا سامنا کیا ہے۔ میری پیدائش سے پہلے والد کا انتقال ہوگیا تھا اور جب میں 7 سال کی تھی تو والد کا بھی انتقال ہوگیا۔ رشتے داروں کے برے سلوک اور برے حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ اب میں اپنی ساری باتیں اللہ تعالیٰ سے کرتی ہوں۔