دبئی (طاہر منیر طاہر ) پاکستان مسلم لیگ( ن) سویڈن کے نائب صدر رانا محسن جمیل آف فیصل آباد کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے مسلم لیگ (ن) پرتگال کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا-
بیرسٹر امجد ملک کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن مسلم لیگ ن پرتگال کی صدر شمع بٹ نے رانا محسن جمیل کو نوٹیفکیشن پیش کیا-
تفصیلات کے مطابق رانا محسن جمیل ایک عرصہ تک مسلم لیگ (ن )سویڈن کے نائب صدر رہے ہیں -
ایک سال قبل وہ سویڈن سے بسلسلہ روزگار پرتگال شفٹ ہوئے ہیں- سویڈن میں (ن )لیگ کے لیے ان کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں مسلم لیگ (ن) پرتگال کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے-