سب کو دعوت دی کہ سیاسی اختلافات چھوڑ کر امن پر بات کریں،گورنر خیبرپختونخوا

Oct 14, 2024 | 11:54 AM

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نےکہاہے کہ سب کو دعوت دی کہ سیاسی اختلافات چھوڑ کر امن پر بات کریں، جرگے نے جو ڈیمانڈز کیں وفاق نے 99فیصد عملدرآمد کیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فیصل کریم کنڈی کاکہناتھا کہ ہم ملکر صوبے کی ترقی کیلئے کام کریں گے،جب وقت ہو گا تو سیاست بھی کریں گے، ہمارے نظریاتی اختلافات بھی ہیں، الیکشن میں اظہار کریں گے،ان کاکہناتھا کہ اس وقت سب چیزوں کو ہمیں مل بیٹھ کر دیکھنا ہوگا، اپوزیشن لیڈر نے خیبرپختونخوا کی تمام پارٹیوں کو ایک جگہ بٹھایا، ہم بہت قربانیاں دے چکے ہیں،خیبرپختونخوا کے امن کیلئے بچوں سمیت سب نے قربانیاں دی ہیں،اے پی ایس کے بچوں کے بھی قربانیاں دی ہیں،گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ ہم نے ملکر اپنے صوبے کو پرامن بنانا ہے،ہمارے کسی کے ساتھ فاصلے نہیں ہیں،آئین میں تمام اداروں کا کردار درج ہے۔

مزیدخبریں