نوشہرہ : شادی سے انکار پر نوجوان نے لڑکی کو گولی ماردی

Oct 14, 2024 | 03:30 PM

نوشہرہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں شادی سے انکار پر موٹرسائیکل سوار نوجوان نے فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق 18 سالہ لڑکی بھائی کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہی تھی کہ نوجوان نے فائرنگ کردی اور فرار ہو گیا۔
پولیس نے لڑکی کی لاش قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردی جبکہ ملزم کے خلاف لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزیدخبریں