اسرائیلی فوج کی لبنان کے بازار پر بمباری:51 شہید، 174 زخمی

Oct 14, 2024 | 04:43 PM

بیروت(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسرائیلی فوج کی لبنان کے ایک بازار پر بھی بمباری،51 شہید اور 174 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ماونٹ لبنان میں 22 اور جنوبی نباتیہ میں 10 جبکہ بقیہ افراد دیگر علاقوں میں شہید ہوئے۔
وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ رہائشی عمارتوں کے ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 174 زخمیوں میں سے درجن سے زائد کی حالت نازک ہے۔
اسرائیلی فضائیہ نے نباتیہ کے ایک بازار کو بھی نشانہ بنایا جہاں شہری خرید و فروخت میں مصروف تھے۔ 174 میں سے زیادہ تر زخمی اسی مقام کے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ لبنان کے شمال اور جنوبی علاقوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ادھر حزب اللہ نے جوابی کارروائی میں اسرائیلی علاقے حفیہ کو دھماکا خیز ڈرونز سے نشانہ بنایا جس میں 3 یہودی ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مزیدخبریں