وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین کی زیر صدارت اجلاس،احتجاج سے متعلق فیصلے

Oct 14, 2024 | 05:30 PM

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا  اہم اجلاس منعقد ہوا.

اجلاس میں صوبے کے چاروں ریجنز سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے قومی و صوبائی اسمبلی نمائندگان اور دیگر پارٹی قائدین نے شرکت کی.شرکا نے کل 15 اکتوبر کو اسلام آباد احتجاج کے انتظامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا .احتجاج میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی۔ 

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر عمران خان کیساتھ ان کی بہن، ڈاکٹرز یا پارٹی قائدین سے ملاقات نہ کرائی گئی تو کل اسلام آباد احتجاج کیلئے مارچ کیا جائے گا. 

اس مقصد کے لئے پارٹی قائدین اور منتخب عوامی نمائندوں کو ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئی۔

مزیدخبریں