لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف سے ممتاز عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے ملاقات میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دینی خدمات کو سراہا۔
واضح رہے کہ معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں، وہ کراچی میں اپنے 10 روز گزار کر اب لاہور میں موجود ہیں جہاں انہوں نے2 روز عوامی اجتماعات سے خطابات کیے اور سوالات کے جوابات بھی دیئے تھے۔