بھارتی حکومت کا کینیڈا سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کا اعلان

Oct 14, 2024 | 09:50 PM

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی حکومت نے کینیڈا میں موجود اپنے سفیر، سفارتکاروں اور اہلکاروں کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین حکام نے بھارتی اہلکاروں کی جانب سے حکومتی معاملات کی جاسوسی کرنے کا دعویٰ کیا، بھارتی وزارت خارجہ نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔بھارتی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں موجود بھارتی سفارتکاروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے مودی حکومت کو کینیڈا کی موجودہ حکومت پر بالکل اعتماد نہیں ہے۔ اس لیےان سفارتکاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارت نے یہ بھی کہا ہے کہ ہردیپ نجار کے قتل کے معاملے میں کینیڈا کے فیصلے پر بھارت جوابی اقدامات کا حق رکھتا ہے ۔

مزیدخبریں