پیٹرول پمپ مالکان نے حکومت سے 17 روپے فی لیٹر منافع کا مطالبہ کردیا

Oct 14, 2024 | 11:20 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع 17 روپے فی لیٹر مقررکرنے مطالبہ کر دیاہے جبکہ ایسوی ایشن نے ڈیجیٹلائزیشن کاسٹ کو مارجن میں شامل کرنے کی تجویز مسترد کردی ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے چیئرمین اوگرا کو خط لکھ دیا، جس میں پیٹرولیم مصنوعات پر مارجن 8 روپے فی لیٹراضافے کا مطالبہ کیا گیاہے،حکومت کی جانب سے تجویزکیا گیا 1روپے 40پیسےفی لیٹراضافہ ناکافی ہے،ہمارا کاروبار بچانے کیلئے ڈیلرز مارجن کم سے کم 7فیصد مقرر کیا جائے۔تجویز کے مطابق ڈیلر مارجن 7 روپے  87  پیسے بڑھ کر 17 روپے ہو جائے گا، تجویز کے بعد  پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور منافع   77روپےفی لیٹر ہو جائے گی ۔ پیٹرول اور ڈیزل پر اس وقت لیوی 60روپے فی لیٹرہے ۔ پیٹرول ڈیزل پرکمپنیوں کامارجن 8روپے 64روپے فی لیٹرہے ۔ پیٹرول پمپس کا منافع 7روپے 87 پیسے فی لیٹرہے ۔ اوگرا نے او ایم سیز کا منافع   9روپے 22پیسےفی لیٹر کرنے کی  تجویز حکومت کوبھجوائی ، اوگرا نے ڈیلر مارجن 10روپے04پیسے کرنے کی تجویز دی، مطالبہ منظوری کی صورت میں لیوی اور مارجنز 87 روپےفی  لیٹرسےبڑھنےکاخدشہ  ہے ۔

مزیدخبریں