پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے منظور
راولپنڈی (آن لائن) ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس اویس خالد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لئے منظور کرلی ہے عدالت میں یہ اپیل سردار امبر مقصود نے اپنے وکیل نزاکت حسین ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی ہے جس میں سیکریٹری کابینہ ڈویژن، سیکریٹری نجکاری کمیشن، سیکرٹری ایوی ایشن اور پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر اور منیجنگ ڈائریکٹر کے ذریعے فیڈریشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تمام قانونی دستاویزات ہونے کے باوجود سنگل بنچ نے رواں سال 27 جون کو عجلت میں جاری فیصلے کے تحت ان کی پٹیشن خارج کردی تھی پٹیشن میں نجکاری کمیشن کے اشتہار میں درج شرائط و ضوابط کے تحت قومی ادارے کی نجکاری شفاف نہیں تھی کیونکہ پی آئی اے جیسے بڑے ادارے کی ایویلیشن درست نہیں لگائی گئی حالانکہ اہم قومی اثاثوں تک رسائی درخواست گزار سمیت ہر پاکستانی کا حق ہے۔
پی آئی اے
