اعجاز شفیع کی اسمبلی رکنیت معطلی کیخلاف درخواست پر حکومت کو جواب کیلئے مہلت
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع کی15اجلاس کیلئے رکنیت معطلی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے ایک اور موقع دے دیا۔. لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے اعجاز شفیع کی درخواست پر سماعت کی. اعجاز شفیع نے اپنی اسمبلی رکنیت کو 15 اجلاسوں کیلئے معطل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آج بھی پیش نہیں ہوئے اور صوبائی حکومت کے وکیل نے جواب داخل کرانے کیلئے وقت مانگا، رکن پنجاب اسمبلی کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل میں نشاندہی کی کہ اسمبلی کے قوانین میں ترمیم کرکے سپیکر کو یہ اختیار دے دیا گیا کہ وہ کسی رکن اسمبلی کو 15 اجلاسوں کیلئے معطل کرسکتے ہیں. وکیل کے مطابق متواتر 45 دنوں کی غیر حاضری پر رکن اسمبلی کی رکنیت ختم ہوسکتی ہے. اس لئے 15 اجلاسوں کیلئے رکنیت معطلی آئین کی منشا کیخلاف ہے. وکیل نے نشاندہی کی کہ کسی رکن اسمبلی کی رکنیت کو معطل کرنا ضروری ہو تو ایک اجلاس کی حد تک کی جاسکتی ہے. وکیل نے استدعا کی کہ اعجاز شفیع کو اجلاس میں شرکت کی اجازت دینے جائے. درخواست پر آئندہ سماعت 20 اکتوبر کو ہوگی۔
مہلت
