یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 17فیصد اضافہ

    یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 17فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( آئی این پی)یورپی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر 17فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں یورپی یونین میں شامل ممالک سے ترسیلات زر کا حجم 1.281ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17فیصد زیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین میں شامل ممالک سے ترسیلات زر کا حجم 1.092ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ستمبر میں یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زر کا حجم 424ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں 16فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال ستمبر میں یورپی یونین سے ترسیلات زر کا حجم 366ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اگست کے مقابلے میں ستمبر میں یورپی یونین سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 2فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اگست میں یورپی یونین میں شامل ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 433ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو ستمبر میں کم ہو کر 424 ملین ڈالر ہو گیا۔واضح رہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سمندر پار پاکستانیوں کے مجموعی ترسیلات زر کا حجم 9.536ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 8.796ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یورپی ممالک