میپکو،491مزدوروں کی خدمات حاصل کرنیکا حتمی فیصلہ
ملتان(نیوزرپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 491ہنرمند اور غیر ہنرمند مزدوروں کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ کمپنی سیکرٹری کے نوٹیفکیشن کے مطابق، میسرز ٹیک کریسٹ سولوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کو یہ کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔یہ منظوری اگست2025 میں ٹینڈر کے تحت دی گئی ہے جس کے تحت یہ لیبر ایک سال کے لئے بھرتی کی جائے گی اور انکا معاہدہ10 اکتوبر 2025 سے 10 اکتوبر 2026 تک کارآمد (بقیہ نمبر61صفحہ7پر )
ہوگا جبکہ باہمی رضامندی سے مزید تین سال کے لئیتوسیع کی جا سکتی ہے۔ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ڈسٹری بیوشن میپکو انجینئر حسنین شکیل کی جانب سے جاری ہونے والے آفس آرڈرز میں کہاگیاہے کہ میپکو کے مختلف دفاتر کے لئے ہنرمند و غیر ہنرمند عملہ تعینات کیا جائے گاان میں آپریشن سرکل رحیم یار خان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان، ایم اینڈ ٹی IاورII میں کل 491کارکنان خدمات انجام دیں گے جن میں 35 ہنرمند اور 456غیر ہنرمند مزدور شامل ہیں۔
