ملتان، زیادہ گندم اگاﺅ مہم کا باضابطہ آغاز، ٹیموں کو ٹاسک

    ملتان، زیادہ گندم اگاﺅ مہم کا باضابطہ آغاز، ٹیموں کو ٹاسک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)ضلع بھر میں زیادہ گندم اگا مہم 2025 کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پر رضا ہال ملتان میں ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے کی، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شاہد اقبال چیمہ، محکمہ زراعت کے افسران، زمینداروں اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ گندم اگا مہم کا مقصد ملک میں غذائی خود کفالت حاصل کرنا اور کسانوں کو جدید زرعی طریقوں سے آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان زیادہ گندم اگا (بقیہ نمبر73صفحہ7پر )

کر نہ صرف ملکی ضرورت پوری کر سکتے ہیں بلکہ ملکی معیشت کو بھی مستحکم بنا سکتے ہیں۔وسیم حامد سندھو نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کاشتکاروں کو گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بروقت کاشت، معیاری بیجوں کے استعمال اور جدید زرعی ٹیکنالوجی اپنانے سے فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کسان حکومتی مہم کا حصہ بن کر ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے محکمہ زراعت کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو بیج، کھاد اور مشینی آلات کی فراہمی میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شاہد اقبال چیمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب کی کسان دوست پالیسیاں زرعی پیداوار میں اضافے کا ضامن ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت ضلع بھر میں آگاہی مہم، تربیتی سیشنز اور فیلڈ وزٹ کے ذریعے کسانوں کو جدید کاشتکاری کے طریقے سکھا رہا ہے۔تقریب کے آخر میں کاشتکاروں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا اور زیادہ گندم اگا مہم میں بھرپور تعاون کا عزم