محمداقبال چیئرمین ایف بی آر کی ذمہ داری ادا کریں گے، اعلامیہ جاری
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گریڈ 22 کے افسر محمداقبال 20 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک چیئرمین ایف بی آر کی ذمہ داری ادا کریں گے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے ۔
ایف بی آر کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال 20 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک چھٹیوں پر ہو نگے، محمداقبال اس وقت ممبر ایڈمن/ہیومن ریسوسرز کی خدمات انجام دے رہے ہیں، محمداقبال چیئرمین ایف بی آر کی عدم موجودگی پر خدمات سرانجام دیں گے۔
