شوبز انڈسٹری کسی ایک کی نہیں سب کی ہے‘ صائمہ

شوبز انڈسٹری کسی ایک کی نہیں سب کی ہے‘ صائمہ

لاہور(آئی این پی) فلم سٹار صائمہ نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری کسی ایک کی نہیں سب کی ہے اور اس کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا‘ اگر ہم فلم انڈسٹری کو نہ بچا سکے تو آنیوالے وقت میں ہم سب کے پاس پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ہو گا۔ اپنے ایک انٹرویو میں صائمہ نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنیوالے تمام لوگ متحد ہو کر کوئی ایسی پالیسی بنائیں جس کے ذریعے پاکستانی فلم انڈسٹری کو پاﺅں پر کھڑا کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ پاکستانی فنکاروں میں ایسی صلاحیت موجود ہے کہ اگر ان کو کام کے مواقع میسر آئیں تو وہ چند مہینوں میں وہ کچھ کر سکتے ہیں جو شاید ابھی تک چند سالوں میں بھی نہیں ہوا۔

مزید : کلچر


loading...