ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ”ٹی ٹی پی“ختم کرنے کا اعلان

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ”ٹی ٹی پی“ختم کرنے کا اعلان
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ”ٹی ٹی پی“ختم کرنے کا اعلان

  


لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے اپنی سیاسی جماعت تحریک تحفظ پاکستان (ٹی ٹی پی) ختم کرنے کا اعلان کر تے ہوئے الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے باضابطہ درخواست دیدی ہے ‘ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے رہنماﺅں اور کارکنوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جماعت میں شمولیت یا غیر جانبدار رہنا انکی اپنی صوابدید ہے ۔ جمعہ کے روز ” این این آئی “ سے ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ ساتھیوں کی مشاورت کے بعد پارٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست بھی جمع کر ادی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا سیاسی جماعت بنانے کا ایک مقصد تھا اور میں نے اپنے ہر پروگرام میں یہی پیغام دیا کہ عوام ووٹ دینے کے لئے باہر نکلیں ، بیشک ہمارا کوئی نمائندہ اسمبلیوں میں نہیں پہنچا لیکن ہم عوام کو ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے نکالنے میں کامیاب رہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے نواز شریف کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے اب ہمیں تنقید کرنے کی بجائے انہیں پانچ سال کام کرنے کا موقع دینا چاہیے ۔ ملک کے موجودہ حالات میں چھوٹے چھوٹے گروپ بنا کر سیاست کرنا ٹھیک نہیں اس لئے جو اچھا کام کرے گا ہم اس کی حمایت کریں گے اورجو غلط کام کرے گا اسے تنقید اور مشورہ بھی دیں گے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...