سپاٹ فکسنگ کیس: سری سانتھ اور انکیت چاون پر کرکٹ کے ”دروازے“ ہمیشہ کیلئے بند

سپاٹ فکسنگ کیس: سری سانتھ اور انکیت چاون پر کرکٹ کے ”دروازے“ ہمیشہ کیلئے بند
سپاٹ فکسنگ کیس: سری سانتھ اور انکیت چاون پر کرکٹ کے ”دروازے“ ہمیشہ کیلئے بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی انضباطی کمیٹی نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ان میں سے پیس باﺅلر سری سانتھ اور سپنر انکیت چاون پر تاحیات پابندی لگائی گئی ہے جبکہ امیت سنگھ پانچ سال اور سدھارتھ تریویدی ایک سال کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ روزنامہ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سری سانتھ اور انکیت چاون جمعہ کے روز بی سی سی آئی کی تین رکنی انتظامی کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے اور خود پر لگائے گئے الزامات چار گھنٹے میں بھی غلط ثابت نہ کرسکے۔ کمیٹی کی پریس ریلیز میں اجیت چندیلہ کا کوئی ذکر نہیں تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ دن کے گیارہ بجے شروع ہونے والا کمیٹی کا اجلاس بھگت کرباہر آنے پر سری سانتھ نے کہا تھا کہ وہ انہیں عدلیہ اور بی سی سی آئی پر پورا اعتماد ہے اور انہیں یقین ہے کہ وہ میچ فکسنگ کے الزامات سے بری ہوجائیں گے مگر چند گھنٹے بعد اجلاس کے فیصلوں پر مبنی پریس ریلیز میں سری کانتھ اور دیگر کھلاڑیوں کے مقدر کا فیصلہ کردیا گیا۔ ان میں سے نوجوان سپن باﺅلر ہرمیت سنگھ کو ناکافی شہادت کی بناءپر کلین چٹ دے دی گئی۔ سری سانتھ سمیت چار بھارتی کھلاڑیوں کے خلاف سپاٹ فکسنگ سکینڈل اسی سال آئی پی ایل کی ٹی ٹونٹی سیریز مین سامنے آیا تھا، اس سکینڈل کی عدلیہ سمیت کوئی پلیٹ فارمز پر تحقیقات ہوئی تھی جس میں انڈرورلڈ اور بالی ووڈ کے کئی نام بھی لئے گئے تھے۔

مزید :

کھیل -