کراچی کے ملیر کینٹ میں کار پر فائرنگ ، ڈی ایس پی جاں بحق

کراچی کے ملیر کینٹ میں کار پر فائرنگ ، ڈی ایس پی جاں بحق
کراچی کے ملیر کینٹ میں کار پر فائرنگ ، ڈی ایس پی جاں بحق

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملیر کینٹ کے علاقے میں کارپر فائرنگ سے ڈی ایس پی ممتازشاہ جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق ممتاز شاہ اپنے گھر سے ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ماڈل کالونی میں اُن کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں ۔حکام کے مطابق ڈی ایس پی ممتازشاہ لانڈھی کی بچہ جیل میں تعینات تھے ۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...