قتل کے جرم میں فی سبیل اللہ معافی قانون سے دھوکہ ، سب کچھ اسلام کے نام پر کرنے سے عذاب نازل ہوتاہے: سپریم کورٹ

قتل کے جرم میں فی سبیل اللہ معافی قانون سے دھوکہ ، سب کچھ اسلام کے نام پر کرنے ...
قتل کے جرم میں فی سبیل اللہ معافی قانون سے دھوکہ ، سب کچھ اسلام کے نام پر کرنے سے عذاب نازل ہوتاہے: سپریم کورٹ

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہاہے کہ قتل کے جرم میں فی سبیل اللہ معافی دینا قانون سے دھوکہ ہے،اس قسم کے سارے کام اسلام کے نام پر کیے جاتے ہیں، عذاب بھی اسی لیے نازل ہوتے ہیں۔سپریم کورٹ میں دوران سماعت منڈی بہاءالدین قتل کیس میں صلح کی پیشکش پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قرآن نے معاشرے کی اصلاح کیلئے جو ہدایات دیں ،اُن کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔ اُنہوں نے ریمارکس میں کہا کہ فی سبیل اللہ معافی اور اس قسم کے سارے کام اسلام کے نام پر کیے جاتے ہیں، اسلام کی تعلیمات امن قائم کرنے کیلئے ہیں،آنکھیں بند کرکے صلح کرنے پر حکم کیوں نہ جاری کریں؟ سپریم کورٹ کی سطح پر اسے معمولی انداز میں نہیں لینا چاہیے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...