پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ قابل مذمت ہے: غنویٰ بھٹو

پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ قابل مذمت ہے: غنویٰ بھٹو
پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ قابل مذمت ہے: غنویٰ بھٹو

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی (شہیدبھٹو) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی ناگفتہ بہ صورتحال پر قابو پانے کی بجائے اسے مرحلہ وار نجکاری کے ذریعہ نجی شعبہ کے حوالے کرنے کے حکومتی فیصلہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مذکورہ فیصلہ کو یکسر مسترد کردیا ہے ۔ سترکلفٹن سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں غنویٰ بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف جو خود ملک کے ایک تجارتی ادارے کے مالک ہیں پاکستان کے تمام منافع بخش زرداری دور حکومت تباہ کئے جانے والے اداروں کی بہتری کیلئے اقدامات کرتے ان اداروں کو نجکاری کے بتدریج عمل کے ذریعہ نجی شعبہ کے حوالے کرنے میں مصروف عمل ہے ۔ غنویٰ بھٹو نے کہا کہ سرکاری مالی اداروں میں کام کرنے والے محنت کشوں کیلئے سب سے بڑی کشش یہ ہوتی ہے کہ محنت کشوں کی بلاجواز اور بلا وجہ بیدخلی ممکن نہیں ہوتی اور محنت کشوں کو اداروں کے مالکان کی مرضی و منشاءپر نہیں چھوڑا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو مرحلہ وار نجی شعبہ کے حوالے کرنے کے فیصلے سے یہ بات بھی واضح ہوچکی ہے کہ نام نہاد مینڈیٹ حاصل کرنے والی حکومت اس قدر نااہل ہے کہ وہ گزشتہ حکومتوں کی پالیسی کے نتیجہ میں کثیرخسارہ میں چلنے والے اداروں کی ابتر حالت کو انہی منصوبہ بندی اور اقدامات کے ذریعہ بہتری کی جانب لے جانے کی اہلیت نہیں رکھتی

مزید : کراچی


loading...