شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ تیار

شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ تیار
شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ تیار

  


نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے جائزہ کیلئے بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی ہے جس کی اشاعت کا فیصلہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کریں گے ۔ اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ انسپکٹر آکے سلیسٹروم نے بتایاکہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق رپورٹ تیار کرلی گئی ہے اور اب سیکریٹری جنرل پر منحصر ہے کہ وہ یہ رپورٹ کب عالمی برادری کے سامنے پیش کرتے ہیں ۔ دوسری طرف سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہاہے کہ آئندہ ہفتے رپورٹ جاری کردی جائے گی ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...