بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف تحریک انصاف پنجاب کا تحریک چلانے کا اعلان
سیالکوٹ (بیورورپورٹ ) تحریک انصاف پنجاب کے صوبائی صدر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافہ کے فیصلہ اورمہنگائی کے خلاف آئندہ ماہ اکتوبر میں ملک گیر تحریک چلائے گی ۔ ان خےالات کا اظہا رانہوں نے سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمر ڈاراورسابق امےدوار قومی اسمبلی عثمان ڈار کے ہمراہ جناح ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔ ضلعی صدر تحریک انصاف شاہ نواز ،جنرل سیکرٹری خواجہ عارف احمد ایڈووکیٹ ، صدر سینٹرل پنجاب تحریک انصاف ویمن ونگ سیدہ فرح اعظمی ، مومنہ عمران ،حسن سرفراز بھلی ایڈووکیٹ ، میاں شکیل ایڈووکیٹ ،الحاج میاں شاہد ،باﺅ طارق بٹ اور دیگر بھی اس موقع پر موجو دتھے ۔روزنامہ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق صوبائی صدر تحریک انصاف اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ سوداگروں نے برسراقتدار آکرپاکستان کو آئی ایم ایف کے آگے رکھ دیا ہے اور گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں یکم اکتوبر سے اضافہ کا جو فیصلہ کیا ہے اسے پاکستان تحریک انصاف اور قوم کسی صورت قبول نہیں کرے گی اور ملک بھر میں تحریک چلائی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تعلیمات کی روح کے منافی ہے اورغیر جماعتی بنیادوں پربلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے ضمیر فروشی کے راستے کھل جائیں گے اور غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کی تحریک انصاف حمایت نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کے ایکٹ میں خواتین اور اقلیت کی نمائندگی کو کم کردیا گیا ہے جبکہ اس ایکٹ کی وجہ سے میونسپل کارپوریشنوںکو ٹیکس عائد کرنے کی آزادی نہ ہوگی بلکہ اس ایکٹ کے تحت کسی بھی بلدیاتی ادارہ کو حکومت ڈس مس کرسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سوداگروں کی حکومت کے ایک سو دنوں میں مہنگائی ، بے روزگاری ، لاقانونیت ، غربت ،دہشت گردی ،بدامنی میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔بعدازاں تحریک انصاف پنجاب کے صوبائی صدر اعجاز چوہدری نے عمر ڈار ، عثمان ڈار اور تحرےک انصاف کے دےگر راہنماﺅں کے ہمراہ متاثرین سیلاب میں اشیاءخوردنوش کے پیکٹ اور آٹے کے تھیلے تقسیم کئے ۔