یوٹیوب کیساتھ” نافی ٹی وی“ بھی بند

یوٹیوب کیساتھ” نافی ٹی وی“ بھی بند
یوٹیوب کیساتھ” نافی ٹی وی“ بھی بند

  


لندن (بیور ورپورٹ)پاکستان میں کچھ عرصہ پہلے بچوں کے لیے "ٹافی ٹی وی" کے نام سے شروع کی جانے والی ویب سائٹ کی نشریات کو بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ "یو ٹیوب" کے ساتھ طویل عرصے سے بندش کا سامنا ہے۔ اس ویب سائٹ نے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرنے کے لئے اور بچوں کو زبان سکھانے کی خاطر متعدد گیت تیار کر کے یو ٹیوب پر "اپ لوڈ" کئے تھے۔ یو ٹیوب پر عائد پابندی سے گندم کے ساتھ گھن کے پس جانے کے مصداق ٹافی ویب ٹی وی بھی پابندی کی زد میں آگ یا ہے۔ العربیہ ٹی وی کے سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ ویب سائٹ پر پابندی کا یہ اقدام دنیا بھر کے مسلمانوں کے دینی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی فلم کی وجہ سے عائد کی گئی تھی۔ مگر اس کے نتیجے میں پیش آنے والے حالات کی وجہ سے بہت سی کمپنیوں، اساتذہ اور طلبا مشکلات کا شکار ہیں۔ اس معاملے کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ تکنیکی اعتبار سے جانکاری رکھنے والے افراد مختلف '' پراکسیز'' لگا کر بغیر کسی روک ٹوک اپنی مطلوبہ ویب سائٹس کھول لیتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ایسے لوگوں کی تعداد کم نہیں ہے جو''سرف سیفلی'' اور اس طرح کے دوسرے چور راستوں یا "پراکسی سائیٹس" سے نہ صرف اپنی شناخت اور موجود گی کے مقام کو خفیہ رکھ سکتے ہیں بلکہ اپنے علاقے یا ملک میں ممنوعہ سائٹس تک بھی رسائی رکھتے ہیں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...