گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے
اسلام آباد،کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے ۔ یہ استعفیٰ ڈاکٹرعشرت العباد نے ایوان صدر میں دبئی سے فیکس کیاہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد بطور گورنر اپنی ذمہ داریاں موجودہ حالات میں احسن طریقے سے انجام نہیں دے پارہے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔ڈان نیوز کے مطابق ڈاکٹرعشرت العباد نے اپنا استعفیٰ فیکس کردیاہے ۔ یادرہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات ڈاکٹر عشرت العباد اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اچانک غیر معینہ مدت کے لئے دبئی روانہ ہوگئے تھے جہاں سے وہ چند روز کے لئے سنگاپور جائیں گے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی اچانک غیر ملک روانگی کے باعث ان کے استعفیٰ کی افواہیں بھی سرگرم تھیں جو سچ ہوگئیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ کارروائیوں پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو تحفظات تھے۔