عیدالاضحی پر کانگو بخار پھیلنے کا خدشہ ،محکمہ صحت کا ذیلی اداروں کوہائی الرٹ

عیدالاضحی پر کانگو بخار پھیلنے کا خدشہ ،محکمہ صحت کا ذیلی اداروں کوہائی الرٹ
عیدالاضحی پر کانگو بخار پھیلنے کا خدشہ ،محکمہ صحت کا ذیلی اداروں کوہائی الرٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب نے عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی بڑے پیمانے پر نقل و حمل کی وجہ سے کانگو بخار کے پھیلنے  کے ممکنہ خدشہ کے پیش نظر سرکاری ہسپتالوں ،خود مختار طبی اداروں اور تمام اضلاع کے ای ڈی او زصحت کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے بیماری کی روک تھام اور اس مرض کے علاج معالجہ کے انتظامات کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق کانگو بخار ایک وائرس کے ذریعے پھیلنے والی بیماری ہے جو جانوروں ،ادنٹ، گائے، بھیڑ، بکریوں وغیرہ کی جلد پر پانے جانے والے چیچڑوں کے کاٹنے سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے ۔روزنامہ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر چونکہ قربانی کے جانوروں کی پورے ملک میں نقل و حمل بڑے پیمانے پر ہوتی ہے اور اگر کسی جانور میں کانگو وائرس ہوتو وہ جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے افراد کو منتقل ہوسکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ذراسی لاپرواہی سے یہ وائرس مریض سے معالج کو منتقل ہوسکتا ہے لہذا ڈاکٹر ز،نرسز اوردیگر پیرا میڈکس کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ترجمان نے تمام اضلاع کے ای ڈی اوز صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے افسران کے ساتھ رابطہ کر کے بکرمنڈیوں ،جانوروں کے باڑوں،گوالہ کالونیوں اورعید قربان کے موقع پر عارضی مویشی منڈیوں میں سپرے کو یقینی بنائیں۔ترجمان نے کہا کہ اگر کسی ہسپتال میں کانگو بخار کا مرض آئے تو سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ کوکیس مینجمنٹ کی گائیڈ لائنز کے مطابق کانگو بخار کے مریض کا علاج معالجہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

مزید :

تعلیم و صحت -