مالی بحران کی وجہ سے سٹیل ملزبند ہونے کاخدشہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مالی بحران کی وجہ سے پاکستان سٹیل ملز بندہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان سٹیل ملزکے پاس چنددنوں کا کوئلہ رہ گیاہے جبکہ نئی خریداری کیلئے پیسے نہیں جس کی وجہ سے پاکستان سٹیل ملزکا دوسرااورآخری کوک اوون بھی بند ہونے کا امکان ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ سٹیل ملزکا ایک کوک اوون 2010ءسے خراب ہے جبکہ کوئلے کی کمی کی وجہ سے استعداد کے مقابلے پیدوار 9فیصدرہ گئی ہے ۔بتایاگیاہے کہ کوک اوون میں کوئلے کو ایندھن کی شکل دی جاتی ہے اور ایندھن سے بنے بلاسٹ فرنس سے سٹیل پیداہوتاہے ، اگر بیل آﺅٹ پیکج نہ دیاگیا تو سٹیل ملزبند ہوجائے گی ۔