بیرسٹر سلطان محمود اور لارڈ نذیر کا وزیراعظم آزادکشمیر کی کرپشن کے ثبوت نواز شریف کو پیش کرنے کا اعلان

بیرسٹر سلطان محمود اور لارڈ نذیر کا وزیراعظم آزادکشمیر کی کرپشن کے ثبوت ...
بیرسٹر سلطان محمود اور لارڈ نذیر کا وزیراعظم آزادکشمیر کی کرپشن کے ثبوت نواز شریف کو پیش کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور پی پی پی آزاد کشمیر کے رہنما بیرسٹر سلطان محمود اور برطانوی ہاﺅس آف لارڈز کے تاحیات رکن لارڈ نذیر احمد نے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چودھری عبدالمجید کی 7 ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن کے دستاویزی ثبوت وزیر اعظم نواز شریف کو پیش کر نے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کو تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت سے نجات دلائی جائے۔ وہ جمعہ کو یہاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ بیرسٹر سلطان محمود نے نواز شریف کے حوالے کر نے کے لیے لارڈز نذر احمد کو وزیر اعظم چودھری مجید اور ان کی حکومت کی کرپشن کے دستاویزی ثبوتوں کی فائلیں پیش کیں۔ اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا کہ لارڈز نذیر احمد کشمیر پاکستان اور پورے عالم اسلام کے سفیر ہیں۔ انہوں نے کشمیر سمیت مسلمانوں کے ہر مسئلہ کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے ہم نے ان سے گزارش کی ہے کہ خطے کے مخصوص حالات کے پیش نظر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی کوششوں کو مزید تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر کشیدگی پیدا کر کے مسئلہ افغانستان میں کوئی کر دار حاصل کر نا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کو قرار داد کا حصہ نہ بنایا جانا افسوسناک ہے ۔ وفاقی حکومت کشمیر پر معذرت خواہانہ رویہ ترک کر کے جارحانہ حکمت عملی طے کرے۔ انہوں نے کہا کہ سارے وزیر کرپٹ نہیں ۔ وزیر اعظم براہ راست کرپشن کر نے اور اس کی نگرانی کرتے ہیں ۔عدم اعتماد کے وقت ایوان کے 48 میں سے 29 ارکان ہمارے ساتھ تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس میں آزاد کشمیر حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام بنانے کا خصوصی ذکر کیا لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس مجید حکومت کے پاس کرپشن کے ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پاکستان آمد کے بعد نواز شریف سے ملاقات ہوئی تو ان کے پاس ثبوت نہ تھے اس لیے پیش نہ کر سکے البتہ نواز شریف سے کہا کہ نواز شریف سے کہا کہ آزاد کشمیر میں کرپشن کو نظر انداز نہ کریں۔ ورنہ قومی نقصان ہو گا اور ن لیگ کی ساکھ کو بھی نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کوئی سیاسی عزائم ہیں نہ ہی وہ کسی پارٹی کا حصہ ہیں لیکن اپنے آبائی وطن میں ہو نے والی کرپشن اور لوٹ مار پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

مزید :

اسلام آباد -