چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق حکومت اوراپوزیشن کا رابطہ ، 18ستمبرکے بعد پیش رفت کا امکان

چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق حکومت اوراپوزیشن کا رابطہ ، 18ستمبرکے بعد پیش ...
چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق حکومت اوراپوزیشن کا رابطہ ، 18ستمبرکے بعد پیش رفت کا امکان

  


اسلام آباد، لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے حکومت نے اپوزیشن لیڈر سے رابطہ کرلیاہے جس پر 18ستمبرکے بعد پیش رفت کا امکان ہے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپوزیشن لیڈر خورشید کو لندن میں ٹیلی فون کیاہے اوراُنہیں بتایاہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری کے سلسلے میں وزیراعظم آپ سے مشاورت کے منتظر ہیں ۔اسحاق ڈار نے بتایاکہ 22ستمبرکو وزیراعظم نے بیرون ملک جاناہے اور وہ روانگی سے قبل چیئرمین نیب سے متعلق پیش رفت چاہتے ہیں ۔ بعدازاں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے بتایاکہ وہ لندن میں ہیں اور 18ستمبرکو واپس آئیں گے جس کے بعد انیس ، بیس یااکیس ستمبرکو وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔اُنہوں نے بتایاکہ تاحال اپوزیشن کی طرف سے حکومت کو دونئے نام نہیں دیئے گئے اور نہ ہی حکومت نے دیئے ہیں ۔

مزید : قومی


loading...