پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات میں کسی پیش رفت کی توقع نہیں : سرتاج عزیز

پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات میں کسی پیش رفت کی توقع نہیں : سرتاج عزیز
پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات میں کسی پیش رفت کی توقع نہیں : سرتاج عزیز

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات میں کسی پیش رفت کی توقع نہیں ، شدت پسندی کو ڈائیلاگ سے ختم کیاجاسکتاہے تو اس سے بہتر آپشن کوئی نہیں ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سرتاج عزیز نے کہاکہ پاکستانی اور افغان طالبان کا ایجنڈا مختلف ہے ، پاکستانی طالبان سے مذاکرات کیلئے افغان طالبان سے اب تک رابطہ نہیں کیا۔اُنہوں نے کہاکہ افغان طالبان پاکستانی طالبان پر مثبت انذاز میں اثر اندازہوسکتے ہیں ، نظریات اور القاعدہ سے تعلقات کی بناءپر آپس میں روابط رہتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہاکہ بھارتی وزیرخارجہ سے ملاقات ہوئی ہے ، اگر پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات ہوئی تو ایل او سی میکنزم مستحکم کرنے پر بات چیت کریں گے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...